سیاست ہوش کا نام ہے، ماحول تیسرے فریق کیلئے بنتا جا رہا ہے، سراج الحق

Published On 20 Aug 2014 02:23 PM 

پشاور (دنیا نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماحول تیسرے فریق کے لئے بنتا جا رہا ہے ، سیاستدان ناکام ہو جاتے ہیں تو فوج کا راستہ کھل جاتا ہے۔

پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاست جوش کا نہیں ہوش کا نام ہے۔ ہر لفظ کہنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ ماڈل ٹائون کا واقعہ حکومت کی بڑی غلطی تھی ، ایک فریق غلطی کرے تو دوسرے کو نہیں دہرانا چاہئے۔ حالات کا ٹمپریچر کم کرنے کے لئے ماحول بنانا ہوگا۔اس وقت قوم کی نظریں پارلیمنٹ پر لگی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ ہی قوم کی ترجمان ہے ۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کوئی بھی جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی ، اسی لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہے ہیں۔