مجھے چھوڑ کر مت جائیں، ڈ اکٹر طاہر القادری کی اپنے کارکنوں سے التجا

جمعرات 21 اگست 2014 16:15

مجھے چھوڑ کر مت جائیں، ڈ اکٹر طاہر القادری کی اپنے کارکنوں سے التجا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) ڈ اکٹر طاہر القادری کی اپنے کارکنوں سے التجا ” مجھے چھوڑ کر مت جائیں “ اگلے ہی لمحے جوانمردی کا مظاہرہ کوئی چھوڑ کر چلا گیا تو اس کے حصے کی گولی بھی میں کھاؤں گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں سے التجا کی کہ انقلاب کا وقت قریب ہے کارکن صبر کا مظاہرہ کریں اور مجھے چھوڑ کر مت جائیں اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے تائید کی کہ کیا وہ مجھے چھوڑ کر تو نہیں جائینگے جس پر کارکنان نے یک زبان ہوکر کہا کہ ہم اپنے قائد کو نہیں چھوڑ سکتے جس پر اگلے ہی لمحے طاہر القادری نے کہا کہ اگر کوئی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو چلا جائے اس کے حصے کی گولی میں بھی اپنے سینے پر کھاؤں گا کیونکہ مجھے شہادت سے پیار ہے

متعلقہ عنوان :